پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  شکست دیدی

20 Feb, 2022 | 11:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)7 کے لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کی ٹیم نے 17.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس میچ میں بھی کپتان رضوان نے کیپٹن اننگز کھیلی اور ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 28 اور ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز سکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لیام ڈاسن سب سے کامیاب باؤلر رہے اور انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی ابتدائی تین وکٹیں کھیل کے شروع میں ہی گر گئیں جس کی وجہ سے ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی ۔ ناصر نواز 14رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد حریرہ دو سکور بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔لیام ڈاسن 22سکور بنا کر ویلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اعظم خان آٹھ سکور بنا کر شاہنواز دھانی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دانش عزیز چھ رنز بنا کر ڈیوڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نو سکور بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے،ظفر گوہر نو سکور بنا کر عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور آصف آفریدی دو، دو جبکہ ڈیوڈ ویلے ، دھانی اور ٹم ڈیوڈ ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

مزیدخبریں