ماہرین نے ڈپریشن کا انتہائی آسان علاج بتا دیا

20 Feb, 2022 | 10:22 PM

 (ویب ڈیسک)تندرست رہنے کے لئے ورزش کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،روزانہ کی واک کے فوائد بھی ان گنت ہیں۔

ورزش ہر عمر میں ڈپریشن کم کرتی ہے، دماغ کو توانا بناتی ہے اور یادداشت کو قوی بناتی ہے، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش سے دماغی افعال مضبوط ہوتے ہیں۔

 2016 سے اب تک 23 تحقیق مقالوں اور سروے کی اشاعت کے بعد بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ بسااوقات واک اور ورزش ڈپریشن اور دباؤ میں ایک طرح سے دوا کا کام کرتی ہیں۔یہاں سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ورزش سے ڈپریشن کی دوا کے سائیڈ افیکٹ بھی کم ہوجاتے ہیں۔

 ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش سے ’برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفِک فیکٹر( بی ڈی این ایف) بڑھتا ہے۔ اس سے دماغی خلیات بڑھتے ہیں اور ان کا اثر یادداشتی مرکز ہیپوکیمپس پر بھی ہوتا ہے۔ اس سے دماغ بہتر ہوتا ہے اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔

اگر آپ 50 برس کے ہیں اور بقیہ زندگی میں یادداشت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ابھی سے ہفتے میں تین مرتبہ ورزش کو عادت بنالیں، یہاں تک کہ کسی بیماری اور چوٹ کے بعد ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بھی ورزش سے کم کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں