ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ قوال انتقال کر گئے  

Qawal,Zaman zakki taji passed away
کیپشن: Zaman zakki taji file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی  انتقال کر  گئے۔ وہ کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

 زمان ذکی تاجی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا علاج  جاری تھا کہ اچانک ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ ذرائع  کے مطابق زمان ذکی تاجی قوال کی نماز جنازہ پیر کے دن بعد نماز ظہر مسجد الانا شو مارکیٹ پہ ادا کی جائے گی۔ زمان ذکی تاجی پاکستان کے مشہور قوال ذکی تاجی کے بیٹے تھے۔

 زمان ذکی تاجی کا گھرانہ شعبہ قوالی میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہا ہے،ان کے نعتیہ کلام میں'' ہمیں تو مست کیا کالی کملی والے نے،، کافی شہرت حاصل کی،ان کی دیگر قوالیوں میں ''اے حسین کے نانا، ''داتا نے جھولی بھردی،کفر کے اندھیروں میں،سبز گنبد پر رحمت کی گھٹا چھائی ہے شامل ہیں۔