(رانا اظہر)وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل،آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کیا۔
ورلڈکپ 1922 کی فاتح ٹیم کے اہم رکن اورسابق کپتان وسیم اکرم 20 فروری اتوار کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں۔وسیم اکرم نے 1985 سے 2003 تک انٹرنیشنل کرکٹ میں حصہ لیا۔انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 915 وکٹیں اور 6615 رنز سکور کئے۔
آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ، وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرتے ہوئے ایک اعزازی ٹوپی اور ایک پلاک پیش کی گئی ۔ تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اٹھائیسویں میچ سے قبل منعقد کی گئی۔
وسیم اکرم کے علاوہ سابق کپتان عمران خان، عبدالقادر، فضل محمود، حنیف محمد، جاوید میانداد، وقار یونس اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں،ان تمام ارکان کو بھی آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا جائے گا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کو سر ویوین رچرڈز کی جانب سےاپنے ہوم وینیوپر وصول کرنے پر فخر ہے۔