(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار ٹاپ اداکاراؤ ں میں ہوتا ہے، کاجول نہ صرف شاندار اداکاری کرتی ہیں بلکہ اصلی زندگی میں بھی وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک ہیں،اجے دیو گن اور کاجول کی لو میرج ہوئی تھی۔
ویسے تو بالی ووڈ میں کئی ایسی شادیاں ہوئی ہیں لیکن ان دونوں کی شادی میں کچھ الگ بات تھی۔ دونوں آج بھی بہترین جوڑے کی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں نے کئی فلموں میں ساتھ میں کام کیا ہے۔
کاجول دیوگن نے انسٹاگرام پر اپنی ساس وینا دیوگن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جب آپکی شادی ہوتی ہے تو وہ صرف ایک مرد سے نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان سے ہوتی ہے بطور ساس اجے کی ماں کیسی ہیں کاجول نے بتا دیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس کے لیے سالگرہ کے موقع پر دلچسپ پیغام دیا ہے۔ کاجول کہتی ہیں کہ میں ان کے لیے بہت خوش ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں یہاں تک کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ میری شادی شوہر اجے دیوگن سے زیادہ ساس کے ساتھ ہوئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی ساس کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہایک انتہائی شاندار خاتون وینا دیوگن کو سالگرہ مبارک ہو۔