عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے رابطے تیز،مولانا اور آصف زرداری میں ملاقات طے

20 Feb, 2022 | 02:23 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین ملاقات طے پا گئی ہے۔

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر آصف زرداری کل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔  دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوگی، جب کہ حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن حکومت پر دباو بڑھنے کیلئے پوری قوت سے میدان عمل میں اترنے کی تیاریاں کر رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ حکومتی جماعت کی وکٹیں گرانے کیلئے اپوزیشن نے جوڑ توڑ کیلئے کوششوں کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں