ڈاکٹریاسمین راشد نے 25 ہزار نوکریوں کا اعلان کردیا

20 Feb, 2022 | 02:18 PM

Malik Sultan Awan

عظمت مجید: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ قومی صحت کارڈ پر بلاوجہ تنقید کرنا سمجھ سے باہر ہے جبکہ لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے اگلے ہفتے ریکسیو کی طرز پر ہیپ لائن بنانے جارہے ہیں
 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے 90 شاہراے قائد اعظم پر قومی صحت کارڈ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتک 60 لاکھ 63 ہزار افراد قومی صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور نادرا کے سروے کے مطابق 98 فیصد افراد جنہوں نے قومی صحت کارڈ استعمال کیا انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے قومی صحت کارڈ پر بے وجہ تنقید ہوئی اور کچھ لوگوں نے کہا ہم پرائیویٹ سیکٹر کو اوپر لارہے ہیں۔

میرا پہلا سوال یہ ہے کہ کیا پرائیویٹ ہسپتال انڈیا کے ہیں، وہ بھی ہمارے ہسپتال ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کا پنجاب میں جال بچھا رہے ہیں اپ لوگوں سے درخواست ہے تنقید کریں مگر تنقید برائے اصلاح ہو، صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق 30 فیصد افراد سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 70 فیصد افراد نجی ہسپتالوں سے علاج کروانے ہیں ،پہلی بار ہماری حکومت ان 70 فیصد افراد کو بھی اپنے سرکل میں لائی اور دس لاکھ سالانہ تک مفت علاج فراہم کیا۔

آخر میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے 25 ہزار محکمہ صحت سے جڑے افراد کو ابھی جبکہ اگلے سال مزید 25 ہزار مزید نوکریاں دینے کا اعلان کردیا.
 

مزیدخبریں