اسپائیڈر کیم کی ٹوٹی کیبل تاحال مرمت نہ ہوئی

20 Feb, 2022 | 02:03 PM

 ویب ڈیسک: پی ایس ایل میں آج کھیلے جانے والے میچز کی کوریج بھی اسپائیڈر کیم کے بغیر ہوگی.

تفصیلات کے مطابق اسپائیڈر کیم کے متبادل کے طورپرپروڈکشن ٹیم نے میچز کی کوریج میں دو اضافی ڈرون کیمرے شامل کرلیے ہیں۔ گزشتہ شب لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری میچ میں سپائیڈر کیم کی تار ٹوٹ گئی،وسیم جونیئر کی فضا میں بلند شاٹ سپائیڈر کیم کی تار  سے ٹکرائی۔ اسپائیڈر کیم کی ٹوٹی کیبل تاحال درست نہیں کی جاسکی۔ کیبل ٹوٹنے سے میچ چار منٹ تک رکا رہا تھا، ٹوٹی ہوئی کیبل گراونڈ سے ہٹانے کے بعد میچ دوبارہ ممکن ہوسکا تھا۔

آج دو میچز کھیلیں جائیں گے،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا, پلےآف  مرحلے تک رسائی کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے, آج کا میچ جیتنے کے بعد گلیڈی ایٹرز کواسلام آباد یونائیٹڈ کے ہارنے کا انتظار کرنا ہوگا.  شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ 

مزیدخبریں