ویب ڈیسک : وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔ کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔اپوزیشن عین اس وقت راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وقت اپوزیشن اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے جو عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے https://t.co/Dw8iAw0PbS
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 20, 2022