سٹی 42: لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 193 ریکارڈ کیا گیا۔
ایئرکوالٹی انڈیکس پرآلودگی کی شرح ٹھوکرنیازبیگ میں 381، فدا حسین ہاؤس میں 244، ڈی ایچ اے فیزایٹ میں 234 فتح گڑھ میں 211، مال روڈ ایچی سن کالج میں 194، کوٹ لکھپت کےعلاقے میں 193، یو ایس قونصلیٹ میں 185، ڈی ایچ اے فیزٹو میں آلودگی کی شرح 184 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں میں شہرکامطلع صاف رہنے کاامکان ۔ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہرمیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوامیں نمی کا تناسب 83 فیصد ہوگا۔شہرکا موسم سرد اور خشک رہے گا۔