ٹریفک پولیس نےویوک اوبرائےکےہاتھ میں چالان تھما دیا

20 Feb, 2021 | 10:05 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: بالی ووڈ کے نامور اداکار ویوک اوبرائے ممبئی ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑ گئے, ہیلمٹ کے بغیر موٹر بائیک چلانے پر ہاتھ میں چالان تھاما دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ویوک اوبرائے نے انسٹاگرام پر ویلینٹائن ڈے کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹربائیک چلاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور مداحوں کو ویلینٹائن ڈے کی مبارک باد بھی دی تھی۔ موٹر بائیک چلاتے وقت ویوک اوبرائے نے ہیلمٹ اور ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 بھارتی روپےکا چالان بھی کردیا ہے۔ ویوک اوبرائے نے اب ٹوئٹر پر چالان کا شاعرانہ ردعمل دیتے ہوئے ممبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ' پیار ہمیں کس موڑ پہ لے آیا! نکلے تھے بائیک پر ہم اور ہماری جان، بنا ہیلمٹ کے کٹ گیا چالان۔ ہیلمٹ کے بنا سواری پر ممبئی پولیس پکڑ لے گی، مجھے یہ احساس دلانے کے لیے کہ حفاظتی اقدامات بہت ضروری ہیں،شکریہ ممبئی پولیس'۔انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ برائے مہربانی اپنی حفاظت کا خیال رکھیں اور ہیلمٹ اور ماسک ضرور پہنیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کہ وجہ سے یہاں ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں