مہلک وائرس مزید 10 جانیں نگل گیا

20 Feb, 2021 | 07:49 PM

Arslan Sheikh

زاہد چوہدری: کورونا وائرس کے حملے جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 10 قیمتی جانیں نگل گیا۔ 275 نئے مریضوں کی تصدیق، ہسپتالوں میں 263 مریض داخل ہیں جن میں سے 107 آئی سی یو اور 12 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا وائرس کی شدت بدستور برقرار ہے۔ لاہور میں کورونا سے مزید 10 اموات ہوئی ہیں اور 275 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے جناح ہسپتال میں 5، حمید لطیف ہسپتال میں 2، میو ہسپتال، مڈ سٹی ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 172 مریض داخل ہیں جن میں سے 79 آئی سی یو اور 10 وینٹیلیٹر پر ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 91 مریض داخل ہیں جن میں سے 28 انتہائی نگہداشت وارڈ میں اور 2 حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں تقریباً 72 ہزار 882 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ این سی او سی نے صوبوں اور مختلف حصوں میں فراہم کردہ ویکسین کی تعداد سے متعلق بتایا کہ سب سے زیادہ ویکسین صوبہ سندھ کو فراہم کی گئیں جس کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار ہے۔

این سی او سی کے مطابق56 لاکھ مذید کورونا ویکیسن 21 مارچ تک پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ 28 لاکھ ویکسین مارچ کے پہلے ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔28 لاکھ ویکین مارچ کے دوسرے ہفتے تک پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ1 کروڑ 71 لاکھ ویکیسن کی خوراک جون تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔ 

مزیدخبریں