اسٹڈی ویزے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر

20 Feb, 2021 | 06:34 PM

Raja Sheroz Azhar

سعید احمد : اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر، طلبہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے محکمہ ڈاک کا "پوسٹ ایکس" نامی نئی سروس کے آغاز کا اعلان ، نئی سروس کے زریعے طلبہ کو ویزہ پروسینگ، ڈاکومنٹس کی تصدیق ، پک اپ اینڈ ڈیلیوری سمیت دیگر معملات کی سہولیات میسر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر، پاکستان پوسٹ طلبہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے میدان میں آ گیا۔ محکمہ ڈاک کا "پوسٹ ایکس" نامی نئی سروس کے آغاز کا اعلان کردیا، نئی سروس کے زریعے طلبہ کو ویزہ پروسینگ، ڈاکومنٹس کی تصدیق ، پک اپ اینڈ ڈیلیوری سمیت دیگر معملات کی سہولیات میسر ہو گی، محکمہ ڈاک "پوسٹ ایکس سروس " تجربہ کار پرائیوٹ پبلک پارٹنر کے ساتھ چلائے گا۔

نئی سروس کے آغاز کے حوالے سے محکمہ ڈاک نے پرائیوٹ پارٹیز سے بڈز طلب کر لیں۔ متعلقہ شعبے میں تجربے کی حامل فرمز سے بڈز طلب کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایس آئی رضوان جاوید ہاشمی پاکستان پوسٹ نئی سروس کے حوالے سے پیپرا رولز کے مطابق پرائیوٹ پارٹیز کا انتخاب کرے گا۔ خواہش مند پارٹیز 8مارچ 2021 تک بڈز جمع کرواسکیں گئیں۔

مزیدخبریں