ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع میٖڈیا پر نہ دیں،نئی ہدایت جاری

طلبا ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع میٖڈیا پر نہ دیں،نئی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم نے سکول میں طالبعلم کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ کی میڈیا میں رپورٹ ہونے سے قبل محکمہ کو معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم نے تمام اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ہدایت جاری کردیں ہیں۔سکول میں کسی بھی قسم کا واقعہ یا حادثہ پیش آئے تو میڈیا کو رپورٹ ہونے سے قبل تحریری طور پر محکمہ کو آگاہ کیا جائے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ سےمتعلق بروقت رپورٹ کرنا متعلقہ ضلع کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی۔حادثہ کی رپورٹ نہ کرنے پر متعلقہ ضلعی سربراہ کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ناقص کارکردگی اور انتظامات پر تین ہائی سکولوں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ،گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول گلشن راوی اور گورنمنٹ مسلم ماڈل گرلز ہائی سکول کے سربراہوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ ایم آئیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شوکاز جاری کئے گئے ہیں۔ ایم آئیز کی رپورٹ میں ناقص صفائی، اساتذہ کی غیرحاضری اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کا تذکرہ کیا گیا تھا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر تین ہائی سکولوں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے،دو روز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،تسلی بخش جواب جمع نہ کروانے پر متعلقہ سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer