اساتذہ اور ڈاکٹروں کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

20 Feb, 2021 | 12:39 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: محکمہ معدنیات نے سکول ٹیچرز اور ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر کیبنٹ کمیٹی نے ڈی جی معدنیات آفس میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی، ڈی جی معدنیات آفس میں ایک سو بیالیس اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات کے سکول ٹیچرز اور ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو بنیادی تنخواہ کا پچاس فی صد بطور سپیشل الاؤنس دیاجائے گا۔ سمری منظوری کیلئے کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کہنا ہے کہ کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب کیبنٹ کمیٹی نے ڈی جی معدنیات آفس میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی معدنیات آفس میں بھرتیوں کی درخواست سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے کی تھی۔

درخواست میں کہاگیا تھا کہ ڈی جی معدنیات آفس میں نئی بھرتیوں کی اجازت دی جائے تاکہ ڈی جی آفس میں نئی بھرتی کر کےتمام خالی آسامیوں کو پر کیا جا سکے۔ڈی جی معدنیات آفس میں گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں