اداکارہ سوہائے علی کی ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش

20 Feb, 2021 | 12:02 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستانی شوبز سٹار   اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان  کو شادی کی پیشکس کردی،سچ کہوں تو ماہرہ نے میری زندگی بدل دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان  کو شادی کی پیشکس کردی، اداکارہ کی جانب سے یہ الفاظ اس وقت کئے گئے جبکہ وہ ایک شو میں پرفارم کررہیں تھیں،اس میں اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ایک وڈیرے کا روپ دھار کراداکاری کی جس سے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے، اداکاری کرتے ہوئے سوہائے علی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کی اور ان کی تعریف کے پل باندھ دیے۔ 

ادکارہ سوہائے علی ابڑو  کا کہناتھا کہ نے اس خاکے میں وڈیرابنے ہوئے کہا کہ اگر شادی کروں گا تو صرف ماہرہ سے ہی کروں گا، خاضرین کی توجہ مبذول کرانے کے لئےاس شو میں سوہائے علی نےوڈیرے  کا روپ دھارے سیاہ کرتا زیب تن کیا، سر پر پگڑی پہنی، مردانہ انداز کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر کہا کہ میرا نام سائیں سکھی شاہ ہے اور میں پروڈیوسر کا بیٹا ہوں اور بعد ازاں خود ہی اپنے منہ میاں مٹھو بن رہی ہیں۔

شو میں اداکاری کرتے اداکارہ سوہا ئے علی کا مزید کہناتھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ماہرہ کی فلم سنیما میں لگی ہے تو میں بھی وہ فلم دیکھنے چلا گیا، جس سے میں کافی متاثر ہوا ہوں، سچ کہوں تو ماہرہ نے میری زندگی بدل دی۔سوہائے ابڑو نے شو کے دوران ماہرہ خان کے ساتھ انہی کی بھارتی فلم ’’رئیس‘‘ کے گیت پر کنگ خان کے انداز کے ساتھ رقص بھی کیا اور محفل میں ایسا سماں بندھ گیا کہ ماہرہ خان اُن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

مزیدخبریں