(راؤدلشادحسین) کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر شہر کے سات مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز نے صورت حال ایک بار پھر سنگین کردی، بگڑتی ہوئی صورت کو مدنظر رکھتے شہر کےمزید 7 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، سمارٹ لاک ڈاؤن فی الفور نافذ کرنےکا نوٹی فکیشن جاری کیاگیا،مجوزہ علاقوں میں 3 مارچ تک لاک ڈاؤن رہے گا،ایف بلاک جوہر ٹاؤن کے ہاؤس نمبر 705 سے 717 تک لاک ڈاؤن لگایا گیا،ایس بلاک ڈی ایچ اے فیز ٹو کی سٹریٹ نمبر 2 بند کی گئی۔
آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کی ایک سٹریٹ میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، اے بلاک گلشن راوی کی سٹریٹ، سی بلاک سروسز کوارٹرز،باجوہ ہاؤس گول باغ سٹریٹ شاد باغ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ لگایا گیا، علاوہ ازیں خالق سٹریٹ سلطان محمود روڈ واہگہ پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا،جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ایریاز میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ شہر کی ضلعی انتظامیہ نے 17 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایاتھا۔ لاہور میں 230 اے سے 233 اے کینال ویو سوسائٹی،گلی نمبر پی ڈی ای سی ایس ایس 2 سوسائٹی،23 ڈی ون سیکٹر ایف عسکری 10 ،نادرآباد، گلی نمبر 66 سیکٹر ای ڈی ایچ اے،گیلانی سٹریٹ، گلی نمبر 31 ٹو سیکٹر ون،مین سروس لین غازی روڈ سیکٹر فیز ٹو ڈی ایچ اے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا۔
گلی نمبر 35 سیکٹر زیڈ فیز تھری،مین سروس لین، خیابان اقبال،گلی نمبر 18 سیکٹر ایکس،گلی نمبر 14 فیز فائیو ڈی ایچ اے،مین سروس روڈ بلاک بی سوئی گیس سوسائٹی،لنک ٹو ایونیو 13 بلاک ایس فیز 7 ڈی ایچ اے ،مکان نمبر 13 بی سے 16 بی جی او آر ٹو ،مکان نمبر 679 سے 685 کریم بلاک،مکان نمبر 700 سے 703 کریم بلاک کا علاقہ شامل تھا،لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاتر بند رہے تھے۔