محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی، بارش کا امکان

20 Feb, 2021 | 10:33 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) لاہور میں کہیں دھند تو کہیں دھوپ،شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے،ملک کے دوسرےحصوں میں موسم ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسم کہیں سرد تو کہیں دھوپ کا سماں ہے، ہوا میں نمی کاتناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا، ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 257 ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے،ملک کے دوسرےحصوں میں موسم ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 علاوہ ازیں لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 257 ریکارڈ کیاگیا، آب و ہوا مضرصحت ہوگئی ۔ ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی آب وہوا آلودہ ترین ہورہی جس کی وجہ سے بیماریوں کے جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ گلبرگ میں فضا آلودہ ترین، ائیر کوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاون 298، ایمپرس روڈ گڑھی شاہو 273، ظہور الہیٰ روڈ ایف سی کالج 268، لمز یونیوزسٹی دیفنس 266 جبکہ کینٹ کے علاقے میں 239 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

موسم کے بارے پیش گوئی کرتے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم اور حافظ آباد میں دھند محکمہ موسمیات منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد، سرگودھا ، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ دھند کی لپیٹ میں اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

دوسری جانب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے،راولپنڈی اور اسلام آبادمیں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔سندھ ،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی،دیر، چترال اور سوات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان آج گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے ساتھ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں