پی ایس ایل کے دوران ای لائبریری بند کرنے کا فیصلہ

20 Feb, 2020 | 10:01 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پاکستان سپر لیگ کے دوران ای لائبریری بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای لائبریری گیارہ دنوں کے لیے بند رہے گی۔

پی ایس ایل کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے باہر قائم ای لائبریری بند رہے گی۔ پی ایس ایل کے ایونٹ میں 21 فروری سے لے کر 22 مارچ تک کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل کے گیارہ میچز ہوں گے اور ان میچز کے دوران ای لائبریری بند رہے گی۔

 چیف لائبریرین بلال چودھری کے مطابق قارئین کی سہولت کے لیے لائبریری بند رکھنے سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں