حکومت نے ن لیگ کا مطالبہ مسترد کردیا

20 Feb, 2020 | 08:23 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ، حکومت کی خصوصی کمیٹی نے نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کو اجلاس میں شریک کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے ڈاکٹر عدنان کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے ن لیگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے، ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ نے ڈاکٹر عدنان کو ویڈیو لنک پر لینے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو خط لکھاتھا، خط میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنا ن کو ویڈیو لنک پراجلاس میں شریک ہونے کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا.

حکومت کی خصوصی ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم میں شامل نہیں، نواز شریف کا علاج کرنے والی اصل میڈیکل ٹیم ویڈیو لنک پر آنا چاہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں نواز شریف کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا تو کمیٹی خود سفارشات طے کرے گی۔

مزیدخبریں