(سعدیہ خان) پیپلزپارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ان ہاؤس اور نئے انتخابات سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں، اپوزیشن اور عوام اس حکومت کے خلاف متحد ہیں، مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو پارٹی کو لیڈ کریں گی۔
لاہور میں پارٹی رہنما ثمینہ گھرکی کے گھر خواتین ورکرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت کو گرانا کے لیے جو بھی جمہوری طریقہ اختیار کرنا پڑا وہ کریں گے۔ہیپلز پارٹی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ہی تبدیلی اب بھی ان کے بغیر تبدیلی لائیں گے۔
بلاول بھٹو نے مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بوجھ ڈالنا ہے تو غریب عوام کی بجائے امیر دوستوں پر ڈالیں۔ ہم نے ایک سال کے اندر پاکستان کو گندم ایکسپورٹ کرنے والا ملک بنایا تھا نالائق نے 15 ماہ میں زرعی ملک کو امپورٹ کرنے والا ملک بنا دیا یے، عوام سلیکٹر سے پوچھتے ہیں کہ کن کو سلیکٹ کیا ہے جنھوں نے 15 ماہ میں ملکی معیشت تباہ کردی۔
بلاول بھٹو نے خواتین ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کو سب سے بہتر خواتین سمجھتی ہیں اور وہ مارچ میں حکومت مخالف تحریک کا بنیادی حصہ ہوں گی۔