شناختی کارڈ کی شرط نامنظور، انجمن تاجران نے احتجاج کا اعلان کردیا

20 Feb, 2020 | 05:45 PM

Malik Sultan Awan

(شہزاد خان ابدالی) پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط نامنظور، خالد پرویز گروپ سے منسلک شہر کی سینکڑوں مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں کی پریس کانفرنس،  شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ ہونے کی صورت میں چھبیس فروری بروز پیر سے احتجاج کا اعلان کردیا۔

پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دینے کی شرط کیخلاف شہر کی تاجر برادری نے طبل جنگ بجا دیا ہے، شہر کی سینکڑوں مارکیٹوں کے سینئر تاجر قائدین نے مرکزی صدر خالد پرویز اور صدر لاہور مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں پریس کانفرنس کی اورتبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنادیں۔
صدر لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ ملکی معیشت کو آسمان تک لے جانے کے دعویداروں نے تجارت، صنعت اور معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے، مصروف ترین مارکیٹوں میں سناٹے ہیں اور حکومت اپنی صفوں میں موجود شوگر اور آٹا مافیہ کو نوازنے میں لگی ہوئی ہے۔
شہر کی سینکڑوں مارکیٹوں کے سینئر تاجر قائدین نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط واپس نہ لی گی تو پیر سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا اور آغاز لاہور سے کریں گے۔

مزیدخبریں