ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے حکام سانحہ تیزگام انکوائری رپورٹ میں اٹک کر رہ گئے

ریلوے حکام سانحہ تیزگام انکوائری رپورٹ میں اٹک کر رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ریلوے حکام سانحہ تیزگام انکوائری رپورٹ میں اٹک کر رہ گئے، حادثے میں لاپتہ افراد کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا، تیزگام حادثے میں ایک خاتون سمیت 11افراد لاپتہ ہوئے، جن کی تلاش ممکن نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق  ریلوے انتظامیہ ساڑھے تین ماہ گزرنے کے باوجود تیزگام حادثے میں لاپتہ افراد ڈھونڈنے میں ناکام ہے، لاپتہ افراد تبلیغی اجتماع کیلئے ٹرین کی بوگی نمبر 12میں سوار تھے، لاپتہ افراد کے حوالے سے تبلیغی مرکز میرپور خاص کی شوری کمیٹی نے بھی تصدیق کی ہے۔

لاپتہ افراد میں سے 8 کا تعلق میرپور خاص جبکہ تین کا تعلق مضافات سے ہے، لاپتہ افراد میں 35 سالہ سیف الرحمن، 32 سالہ اورنگزیب خرم، 30سالہ محمد عادل، 18سالہ یاسر علی، 42 سالہ محمد جاوید، 20 سالہ جان محمد، 64 سالہ اعجاز احمد، 56 سالہ محمد اقبال، محمد اسلام، شبیر احمد، راحیلہ بیگم شامل ہیں۔

تبلیغی جماعت کی جانب سے لاپتہ افراد کے کوائف اور ورثاء کے ڈی این اے سمیت دیگر معلومات ریلوے ہیڈ کوارٹر کو دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ریلوے پولیس و انتظامیہ لاپتہ افراد کی تلاش میں ناکام ہے۔

 لاپتہ افراد کے زندہ یا وفات پانے کے حوالے سے تحقیقات نہ ہونے پرلاپتہ افراد کے لواحقین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں۔

انصاف کے حصول کے لئے لاپتہ افراد کے لواحقین نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer