جشن بہاراں کے شیڈول کا اعلان

20 Feb, 2020 | 03:29 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: پی ایچ اے کی جانب سے جشن بہاراں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایک ماہ تک جاری رہنے والے جشن بہاراں میں لاہوریوں کیلئے مختلف تقربیات کا انعقاد کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ڈی جی مظفر خان سمیت دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 23 فروری سے شروع ہونے والے جشن بہاراں کے انتظامات اپنے آخری مراحلہ میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایک ماہ میں لاہور کے عوام کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 23 مارچ کو آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، اس طرح ڈاک شو، کٹ شو، صوفی نائٹ، مشاعرہ، پھول میلہ اور ڈرامہ سمیت دیگر تقربیات کا انعقاد کیا جائے گا۔

 جبکہ تشہیری مہم کے دوران لاہور کی خوبصورتی کوبھی خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

      

مزیدخبریں