سرجری آلات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ن لیگ قرار داد لے آئی

20 Feb, 2020 | 03:10 PM

Azhar Thiraj

عمر اسلم :سرجری آلات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ، مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد جمع کرواتے ہوئے مطالبہ کیاگیاہے کہ سرجری کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لیا جائے۔


قرارداد میں کہاگیاہےکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غربت اور مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرادیا ہے،ڈریپ نے سرجری میں استعمال ہونیوالا ڈسپوزایبل سامان،ڈرپس،ڈسپوزایبل ماسک کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ کردیاہےجبکہ بلڈ بیگ کی قیمت 230روپے سے بڑھ کر 275روپے ڈسپوزایبل فیس ماسک کی قیمت میں4گنااضافہ،ٹرانسفیوژن سیٹ140سے بڑھاکر210روپے ،نارمل سلائن ڈرپ کی قیمت 55 سے 95 روپےکردی گئی ہےجبکہ دیگرسامان کی قیمتوں میں بھی کئی گنااضافہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہاگیا ہےکہ حکومت نے سرجیکل آلات کی قیمتوں  میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سرجری کے آلات تیسری مرتبہ مہنگے کرنے کی مذمت کرتے ہیں اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے غریب دشمن اقدام کانوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں