کینیرڈ کالج کا 83 ویں کانووکیشن

20 Feb, 2020 | 03:08 PM

وقار نیازی

(اکمل سومرو) کینیرڈ کالج کے 83 ویں کانووکیشن میں 653 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کر دی گئیں،  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ یونیورسٹیوں کے پچاس ہزار طلباء میں وظائف تقسیم کر رہے ہیں۔

کنیئرڈ کالج کے کانووکیشن میں 653 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ بہترین تعلیمی کارکردگی پر کالج کی 14 طالبات میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔ کانووکیشن میں پرنسپل کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک نے بھی شرکت کی۔ شفقت محمود نے خطاب میں کہا کہ اگر پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی کوئی بیروزگار ہے تو پھر نظام میں کہی نہ کہی کمی ضرور ہے، المیہ ہے کہ بہت سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد لوگ ملازمت سے محروم ہیں۔

کانووکیشن میں ڈگریاں وصول کرنے والی گریجویٹس کہتی ہیں کہ ڈگری مکمل کرنے کے لیے انتھک محنت کرنا پڑی ہے اور کالج نے ہماری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا ہے۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے بتایا کہ ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے اساتذہ کو خصوصی فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں