درنایاب : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا دوسرا اجلاس،وائس چیئرمین ایس ایم عمران گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پربریفنگ،ایم پی اے محمد عاطف، وائس چیئرمین واسا امتیاز محمود، برہان علی، عامر ریاض موجود،ایم ڈی واسازاہد عزیز واسا، ہاؤسنگ، بلدیات، پی اینڈ ڈی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
گورننگ باڈی کے اجلاس میں 10 ورکنگ پیپرز زیر غور آئیں گے،اجلاس میں گزشتہ گورننگ باڈی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،ترقیاتی اخراجات پر نظر ثانی اور میگا پراجیکٹ الاؤنس ختم کرنے پرغور کیا جائے گا،فردو س مارکیٹ چوک میں انڈر پاس کی تعمیر کا معاملہ زیرغور آئے گا،واک اینڈ شاپ ایرینا جوہر ٹاؤن منصوبے پر نظر ثانی پر غور کیا جائے گا۔