جنید ریاض: یونیسف کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات، مرادراس کا کہنا ہے کہ یونیسف کے تعاون سے بچوں کو ہنر مندبنانے کیلئے سکولوں میں جلد شارٹ کورسز کا اجراء کریں گے۔
گلبرگ میں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی کے آفس میں یونیسف کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات کی، وفد کی قیادت یونیسف پاکستان کے چیف فیلڈ آفیسر ویلبرڈ ناگمبی نے کی۔
وفد میں یونیسف کے نائب نمائندے ڈاکٹر تاج اودین اور مس آئدہ شامل تھی، ملاقات میں سکولوں کے بچوں کو سکلز ایجوکیشن کی فراہمی کے حوالے سے بات کی گئی، مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں کے بچوں کو ہنر مند بنانے کیلئے شارٹ کورسز کا اجراء جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب یونیسیف پاکستان کی کنٹری نمائندہ عائدہ گرما کی قیادت میں وفد کی چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان سے ملاقات کی، جس میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے نئے کورسز کا اجراء کرنے پر غور کیا گیا۔
گلبرگ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میم یونیسیف پاکستان کی کنٹری نمائندہ عائدہ گرما کی قیادت میں وفد کی چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان سے ملاقات کی۔ چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے یونیسیف کے وفد کو سکول سے باہر بچوں کو فنی تربیت بارے جاری پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
چیئرمین نے وفد کو پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے جونیئر پروجیکٹ اور اس کی افادیت سے آگاہ کیا۔علی سلمان کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کے فروغ کیلئے یونیسف کا تعاون قابل تحسین ہے۔