لیسکو کے پی ایس ایل میچز کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

20 Feb, 2020 | 01:01 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم: لیسکو نے پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے، ایکسیئن گلبرگ ڈویژن عباس علی کو میچز کے دوران فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے پاکستان سپر لیگ میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، جبکہ ایکسیئن گلبرگ ڈویژن عباس علی کو میچز کے دوران فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، میچز کے دوران مجموعی طور پر دو گرڈ سٹیشنز اور چھ فیڈرز سے بجلی دی جائیگی جبکہ میچز کے دوران آپریشن اور کنسٹرکشن سرکل کی متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایکسیئن گلبرگ ڈویژن عباس علی نے بتایا کہ لیسکو کی ایک ٹیم ایس ڈی او کی نگرانی میں کنٹرول روم میں ڈیوٹی انجام دے گی اور میچز کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

عباس علی نے مزید بتایا کہ لیسکو کو بورڈ کی جانب سے بطور سیکنڈری سورس استعمال کیا جاتا ہے تاہم اضافی جنریٹر نصب کر کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں