ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) شوبز کی ایک اور جوڑی کی راہیں جدا ہوگئیں، فیملی کورٹ کے جج افضل واہلہ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی، صنم ماروی کی 2009 میں حامد علی سے شادی ہوئی تھی۔

فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعوے دائر کیا تھا کہ اس کا خاوند حامد علی اس کو بچوں کے سامنے مارتا ہے اور گالیاں دیتا ہے، وہ کافی عرصے سے سب کچھ برداشت کر رہی تھیں، لیکن اب سب کچھ  برداشت سے باہر ہوچکا ہے، مجھے خلع کی بنیاد پر طلاق دلائی جائے، عدالت نے دعوے پر فریقین کو طلب کیا،  ان کو صلع کا موقع دیا، لیکن مصالحت ناکام رہی، عدالت نے فریقین کی مصالحت ناکام ہونے پر صنم ماروی کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔

خیال رہے کہ گلوکارہ کی شوہر حامد علی بہلول کے ساتھ دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمرمیں آفتاب احمد سے ہوئی تھی جنہیں 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا، صنم ماروی فوک کلام کی جانی مانی گلوکارہ ہیں، ان کی شہرت کو چار چاند کوک اسٹوڈیو کے ’لگی بنا رین نہ جاگے کوئی‘ سے لگے، صنم ماروی نے سات برس کی عمر میں ہی گلوکاری شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اب تک بہت سی جوڑیاں ٹوٹ چکی ہیں،  حمائمہ ملک اور  شمعون عباسی ، گلو کارہ عینی خالد اور نورید اعوان، اداکار اظفر علی اورسلمیٰ حسن ، وینا ملک اور اسد خٹک ،جاناں ملک اور گلوکار نعمان جاوید ،متیرا اور فاران، سارہ چودھری اور اداکار سمیع خان سمیت دیگر  شوبز شخصیات کے شادی کے بندھن ٹوٹ چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer