مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

20 Feb, 2020 | 12:11 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: ‎پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے وزیر اعظم پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا اپنی کرپشن ، چوری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتے۔ ‎عمران صاحب آپ کی حکومت کا اپنا سٹیٹ بنک آپ کی نالائقی ، چوری اور نااہلی کی داستان سُنا رہا ہے ‎،عمران صاحب حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 سے 14 فیصد دکھا رہا ہے ۔

انہوں نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ‎عمران صاحب جن کے گھر روٹی نہیں، آٹا نہیں، چینی نہیں، اُن کو میڈیا کیا بتائے گا ؟ ‎عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں جن کے روزگار ، کاروبار اور گھر چھن گئے اُن کو میڈیا کیا بتائے گا ؟ ‎عمران صاحب 30 لاکھ لوگ جو اٹھارہ ماہ میں بےروزگار ہو گئے اُن کو میڈیا اور اپوزیشن کیا بتائے گی ؟ ‎عمران صاحب40 لاکھ لوگ جو اٹھارہ ماہ میں غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، ان کو میڈیا اور کیا بتائے گا ؟ ‎عمران صاحب جن غریبوں کی اٹھارہ ماہ میں ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوگئی، ان کو میڈیا کیا بتائے گا ؟ ‎عمران صاحب گیس ۲۵۰ فیصد اور بجلی ۲۰۰ فیصد مہنگی ہو گئی، میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب کیا اٹھارہ ماہ میں 12000 ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا ہے ؟ ‎عمران صاحب کیا اٹھارہ ماہ میں روپے کی قیمت قدر میں 35 فیصد کمی نیشنل یا سوشل میڈیا نے کی ہے ؟ ‎عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار ، روزگار اور روٹی میڈیا اور اپوزیشن نے چرائی ہے؟ ‎عمران صاحب چھ سال میں پشاور میٹرو کے کھڈے ۱۵۰ ارب کے ہو گئے تو اس میں میڈیا اور اپوزیشن کا کیا قصور ہے ؟ ‎

انہوں نے کہا عمران صاحب عوام چور وزیراعظم کو ٹیکس نہیں دے رہی تو اِس میں میڈیا اور اپوزیشن کا کیا قصور ہے ؟ ‎عمران صاحب آپ چور ، کرپٹ ، نالائق اور نااہل ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور ہے ؟ ‎عمران صاحب اگر آپ اپنے آٹا اور چینی چور اے ٹی ایمز کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتے تو اس میں میڈیا کیا کر سکتا ہے ؟

مزیدخبریں