ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے حکومت اور پی ایچ اے کو پارکس کی جگہ پر کینٹین کے ٹھیکے دینے سے روک دیا

عدالت نے حکومت اور پی ایچ اے کو پارکس کی جگہ پر کینٹین کے ٹھیکے دینے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ  نے پارکس کی جگہ پر کینٹین بنانے کے ٹھیکے کے خلاف درخواست پر سماعت عدالت نے پنجاب حکومت اور پی ایچ اے کو پارکس کی جگہ پر کینٹن کے ٹھیکے دینے سے روک دیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جسٹس شاہد کریم نے وقار احمد خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے برسٹر حارث عظمت پیش ہوئے قوانین کے مطابق رہائشی سکیموں کی پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں نہیں کی جاسکتیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے بریسٹر حارث عظمت حکیموں کے پارکس بچوں کے کھیلنے اور رہائشیوں کی سیر وتفریح کے لئے ہیں، برسٹر حارث عظمت پی ایچ اے نے شہر کے مختلف پارکس میں کینٹین کے ٹھیکے دینے کے لئے دس جنوری کو اخبار اشتہار دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ اس وقت پارکس میں کینٹینیں بنانے کے لئے بڈز جمع ہوچکی ہیں، بریسٹر حارث عظمت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بھی پارکس جگہ پر کمرشل کینٹین نہیں بنائی جا سکتی۔

عدالت پی ایچ اے کی پارکس پر کمرشل کینٹین کے ٹھیکے دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Shazia Bashir

Content Writer