مہوش حیات اور ہانیہ عامرپشاور زلمی کے ترانے کا حصہ بن گئیں

20 Feb, 2020 | 10:36 AM

وقار نیازی

(زین مدنی ) مہوش حیات اور ہانیہ عامر پی ایس ایل میں شامل ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا حصہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سال پشاور زلمی کا ترانہ پشتو ریپ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جسے فورٹیٹیوڈ نامی بینڈ نے تیار کیا ہے۔ گانے کا نام ' زلمی' رکھا گیا، جہاں اس کی موسیقی نہایت پسند کی جارہی ہے وہیں گانے کے بولوں کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ اس ترانے کی ویڈیو کو حسن داور نے ڈائیریکٹ کیا ہے، جس میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر کے ہمراہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل شعیب، ملک، حسن علی، ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑی بھی نظر آئے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیوکامیلہ آج سجے گا۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا میلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا جہاں لگے گا راک، پاپ، بھنگڑے، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا جس کے لیے اہم شخصیات بھی انتظار کر رہی ہیں۔ پاکستان کے صف اول کے فنکاروں سمیت 350 فنکار پرفارمنس دینگے۔  راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گانے والے گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔  ساتھ ہی ساتھ ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کا خون گرمانے کو تیار ہیں جبکہ امید ہے کہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر افتتاحی تقریب میں پشاور زلمی کے ترانے پر پرفارم کریں گی۔

مزیدخبریں