ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر کا کوئٹہ و کیماڑی میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس

علی ظفر کا کوئٹہ و کیماڑی میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے چند روز قبل کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار گیس پھیلنے کے نتیجے میں ہونے والی 9 ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے لوگوں کو ماسک پہننے اور متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی تجویز بھی دے ڈالی۔ جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ اللہ ہم سب کا حامی و مددگار ہو۔ گلوکار نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بھی ایک ٹوئٹ کیا جس میں 8افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری سرزمین پر پھٹنے والا کوئی بھی بم ہماری طرز زندگی پر ایک وار کی طرح ہے جبکہ ہماری ثقافت امن اور محبت کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ دھماکے سے متاثر ہونے والوں کے لیے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر یہ تباہی کب ختم ہوگی؟ آخر کب ہمارے تمام زخم بھر جائیں گے؟

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔