سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی کے سیاسی وتنظیمی امور اور بائیس فروری کو ہونے والی تقریبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں صدر پنجاب ثمینہ خالد گھرکی، جنرل سیکرٹری سونیا خان، شمیم نیازی، شہناز کنول، انیسہ بانو، ثریا بھٹی، حمیرا شاہ اور شاہدہ جبین سمیت دیگر پارٹی خواتین شریک ہوئیں۔ خواتین وونگ پنجاب نے آغاز سراج درانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب پیپلز پارٹی کے خلاف جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، جبکہ حکومت انتقام کی سیاست کررہی ہے۔
اس موقع پر ثمینہ خالد گھر نے خواتین رہنماؤں کو بائیس فروری کی ریلی میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ خواتین اسلامی سربراہی کانفرنس میں بھرپور حصہ لیں تاکہ مخالفین کو بتاسکیں کی ذولفقار علی بھٹو نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور ملکی سلامتی کی سیاست کی۔