ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 13ارب مالیت کےترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈز کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے 13ارب مالیت کےترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈز کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب حکومت نے 13ارب مالیت کےترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈز کی منظوری دیدی، شعبہ انڈسٹریز کیلئے11 ارب، سمال میڈیم انٹرپرائز کیلئے6 ارب، قرضہ جات کی فراہمی پر 3ارب، چھوٹے صنعتکاروں کیلئےکریڈٹ گارنٹی سکیم کے نام پر 2ارب اورشترمرغ کی فارمنگ کےترمیمی منصوبے کیلئے9 کروڑ روپے کے فنڈز منظور۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس میں حکومت پنجاب نے تیرہ ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کے کیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت پنجاب نے چھوٹے بڑے صنعتکاروں کے منصوبوں کے لیے گیارہ ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں ابتدائی طورسمال میڈیم انٹرپرائزز کے پروگرام کے لیے چھ ارب، سمال میڈیم انڈسٹری کے لیے قرضہ جات کی فراہمی پرتین ارب جبکہ چھوٹے صنعت کاروں کے لیے کریڈُ گرنٹی اسکیم کے نام پر دو ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سے اجلاس میں شتر مرغ کی فارمنگ کے ترمیمی منصوبے کے لیے نو کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer