باغوں کا شہر لاہور 2040 میں کیسا ہوگا؟

20 Feb, 2019 | 04:09 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہور شہر 2040 میں کیسا ہوگا، بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے کہاں کہاں سڑکیں بنیں گی، ماحول کی بہتری کے لیے کتنے درخت لگیں گے، فیکٹریوں کے پھیلاؤ کو کیسے روکا جائے گا، ماسٹر پلان 2040 کی تیاری کیلئے ایل ڈی اے نے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 شہر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے مستقبل قریب میں مسائل بڑھنے کا خدشہ ہے اور 2040 تک شہریوں کے لئے سہولیات کم ہو جائیں گی، ٹریفک کے مسائل جو اس وقت بھی قابو سے باہر ہیں۔ ان میں مزید اضافہ ہوگا، شہر کے وہ علاقے جہاں فصلیں کاشت کی جاتی ہیں اور ایل ڈی اے نے انہیں گرین ایریاز قرار دے رکھا ہے۔ ان گرین ایریاز کا بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زد میں آنے کا خطرہ ہے۔

 ایل ڈی اے شہر کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ماسٹر پلان 2040 پر کام کر رہا ہے تاکہ 2040 تک آبادی کو خاطرخواہ سہولیات مہیا کی جاسکیں، اس حوالے سے ایل ڈی اے شعبہ میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ نے ورکنگ پیپر تیار کیا ہے، ماسٹر پلاننگ کے لئے قومی و بین الاقوامی کنسلٹینسی فرم ہائر کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔کمیٹی کی چئیر پرسن ڈی جی ایل ڈی اے ہوں گی، میٹرو پولیٹن، واسا، لاء اور فناس کے محکموں کے افسران بھی کمیٹی میں شال کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں