آئی جی پنجاب کو عدالتی پروانہ مل گیا

20 Feb, 2019 | 03:48 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے سابق ایس پی چوہدری تاج دین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہیں دی گئی۔ جس پر اس نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر اس نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم کے باوجود پنشن جاری نہیں کی گئی۔ عدالت کے 30 اپریل 2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں