’’مودی سرکار کا پاکستان سے دشمنی کا بخار تیز ہوگیا ہے‘‘

20 Feb, 2019 | 01:01 AM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کا بخار تیز ہوگیا ہے۔

ق لیگی رہنما چودھری مونس الہیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کا بخار تیز ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق کشمیر کی آزادی، کرتارپور کا افتتاح اور کلبھوشن کو سزا کی ڈوز ملنے سے ہی مریض کا بخار ٹوٹے گا اور مریض اپنی اصلی حالت میں واپس لوٹے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرض کی کوئی علامت رہ گئی تو پاکستان کے پاس اس کا بھی علاج ہے۔

مزیدخبریں