راؤ دلشاد:چیئرمین پیرا گون سٹی وسینئر لیگی رہنماء قیصرامین بٹ سے سربراہ الخیرفاؤنڈیشن برطانیہ عمران نثار کی ملاقات، پاکستان میں جاری فلاحی کاموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پیراگون سٹی و سینئر لیگی رہنماقیصرامین بٹ سےسربراہ الخیرفاؤنڈیشن برطانیہ عمران نثار نے ملاقات کی۔اس موقع پر عمران نثار نے پاکستان میں جاری فلاحی منصوبوں سے قیصر امین بٹ کو آگاہ کیا توالحاج قیصر امین بٹ نے عوامی فلاحی منصوبوں میں ہر طرح کے مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عمران پٹھان، ملک قاسم، حاجی شکیل چن،ارشاد شاہ، چودھری رومی اور مستحسن رضا سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔