پان چھالیہ پابندی پر چھالیہ ایسوسی ایشن اور فوڈ اتھارٹی کے درمیان مذاکرات طہ

20 Feb, 2018 | 08:11 PM

رانا جبران
Read more!

عمران یونس: پان چھالیہ پر پابندی کا معاملہ معمہ بن گیا، آل پاکستان پان تمباکو چھالیہ ایسوسی ایشن نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی اٹھانے جبکہ فوڈ اتھارٹی نے پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پان تمباکو چھالیہ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم علی کے مطابق فوڈ اتھارٹی سے چھالیہ پابندی پرمذاکرات طے پاگئے ہیں۔ پان چھالیہ فروخت کرنے والے افراد چھالیہ پیکنگ، اپنی دکانوں اور مراکز پر چھالیہ کے نقصانات سے متعلق بینرز آویزاں کریں گے۔

 اس معاملے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پان تمباکو چھالیہ ایسوسی ایشن نے چھالیہ پر پابندی میں نرمی کے حوالے سے درخواست پیش کی ہے۔ اتھارٹی نے نظرثانی کے لیے درخواست سائنٹیفک پینل کو بھجوا دی ہے جو 10روز میں ایسوسی ایشن کا موقف سن کر فیصلہ دے گا۔

 دوسری جانب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے پان چھالیہ کو منہ، گلے اورمعدے کے سرطان کا سبب قرار دیا تھا۔ اس کاروبار سے منسلک افراد کو متبادل کاروبار کیلئے30 اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ فوڈ اتھارٹی سائنیٹفک پینل رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوگا کہ چھالیہ کا شمار ممنوعہ اشیاء میں ہے یا نہیں۔

مزیدخبریں