لاہور کی 3 ترقیاتی سکیموں کی مد میں 9 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز جاری

20 Feb, 2018 | 07:44 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:پبلک بلڈنگ سیکٹر نے لاہور کی تین ترقیاتی سکیموں کی مد میں نو کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیے۔ جی او آر میں موجود ججز کی رہائشگاہوں کے مرمتی کاموں کے لیے دو کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے پبلک بلڈنگ سیکٹر نے لاہور کی تین ترقیاتی سکیموں کی مد میں مجموعی طور پر نو کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، جس میں جی او آر میں موجود سرکاری افسران کی رہائشگاہوں کے تعمیر و مرمتی کاموں کے لیے چھ کروڑ ،سول سیکرٹریٹ میں مختلف دفاتر کے مرمتی کاموں کے لیے ڈیڑھ کروڑ ،جی او آر میں موجود ججز کی رہائشگاہوں کے مرمتی کاموں کے لیے دو کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں