زینب کے قاتل عمران کی سزائے موت کی توثیق کیلئے ہائیکورٹ میں مرڈرریفرنس دائر

20 Feb, 2018 | 07:39 PM

رانا جبران
Read more!

ملک اشرف: انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور کی جانب سےننھی زینب کےقاتل عمران کو7 روز کی ریکارڈ مدت میں سزائے موت کا فیصلہ سنانے کےبعد اس  سزا کی توثیق  کا مرڈرریفرنس لاہور ہائیکورٹ کوبھجوادیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کورٹ لاہور کی جانب سے زینب کے قاتل عمران کی سزائے موت کی توثیق کےلیے ہائیکورٹ میں مرڈرریفرنس دائر کردیا ہے۔ عدالت نے زنیب قتل کیس میں گواہوں، پولیس افسران سمیت دیگر کی  شہادتیں قلمبند کیں۔  مرڈرریفرنس میں عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت، عمر قید،7 سال قید اور جرمانے کی سزائیں دینے کےفیصلے کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

اے ٹی سی کی جانب سے بھجوائے جانے والے مرڈر ریفرنس میں جرم کی نوعیت، معاشرے میں اس گھناؤنے جرم کے اثرات اور سزائے موت دینےکے مختلف قانونی پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی ہے۔

انسداددہشت گردی کورٹ کی جانب سے بھجوائے جانےوالے مرڈرریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ مجرم عمران کو سزائے موت دینے کےفیصلے کی توثیق کی جائے تاکہ اس پرعمل درآمد ہوسکے۔ انسداددہشت گردی کورٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ایم آر کی سماعت  لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ  کرے گا۔ 

مزیدخبریں