ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں سے ملنے والا پیار کبھی نہیں بھولوں گا: نائیجیرین ایمبیسڈر

لاہوریوں سے ملنے والا پیار کبھی نہیں بھولوں گا: نائیجیرین ایمبیسڈر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 توقیر اکرم:نائیجیرین ایمبیسڈر کی یونیورسٹی آف لاہور آمد، ایمبیسڈر نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور لاہوری کھابے کھاتے ہی پکار اٹھے، لاہور لاہور اے۔لاہور کی بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لاہوری کھانے بے مثال ہیں۔

نائیجیرین ایمبیسڈر نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے نائیجیرین طلباء سے ملاقات کی۔اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا ماحول دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور نائیجیریا کے طلباء بھی یہاں کے ماحول سے کافی مطمئن دکھائی دیے۔

لاہور کی بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لاہوری کھانے بے مثال ہیں۔لاہوریوں سے ملنے والا پیار کبھی نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے "لاہور لاہور اے" بول کر لاہوریوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔