وزیراعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کے چیئرمین سے ملاقات، گورداروں کی تزئین و آرائش پر اتفاق

20 Feb, 2018 | 06:41 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمرا سلم:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سےسکھ برادری کےروحانی رہنماءاورسماجی خدمات کےلیےمعروف تنظیم نشکان کےچئرمین مہندرسنگھ اھلووالیا کی ملاقات،میاں شہبازشریف کہتےہیں کہ سکھ برادری سمیت تمام اقلیتیں ملک کی ترقی میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہیں، پنجاب میں گورداروں کی تزئین و آرائش، تحفظ اور دیکھ بھال کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ماڈل ٹاون میں ملاقات کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں سکھ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور جان و مال کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اورسکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کی پالیسی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سکھ بہن بھائیوں کی خدمت کا موقع ملنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں اورحکومت پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہے، چئرمین نشکان گروپ مہندرسنگھ اہھلووالیا کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو سہولتیں فراہم کرنے اور مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے شکرگزار ہیں۔ پنجاب حکومت کے سکھ برادری کی فلاح کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پرپھلدیپ سنکھ کھیلا، بوپندر سکھ مہناس، سہیل احمد اوردیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزیدخبریں