سپریم کورٹ پر حملے کا تصور بھی نواز خاندان کی سیاسی خود کشی ہو گی: علیم خان

20 Feb, 2018 | 05:55 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان اور نواز شریف نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسایا ہے۔ ریاست کے اداروں بارے بُری زبان استعمال کرنا غداری کے زمر میں آتا ہے۔

  علیم خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نااہل کے بس میں ہو تو چور ڈاکو جیسے الفاظ ڈکشنری سے ہذف کروا دیں۔  پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے جسے نا اہلوں نے بے توقیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملے کا تصور بھی نواز خاندان کی سیاسی خود کشی ہو گی۔ پاکستان جان و مال اور اولاد سے زیادہ عزیز ہے حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

رہنماتحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کے حوالے سے شہباز شریف کی گڈ گورنس کا پول روزانہ کھل جاتا ہے۔ شہباز کو عام شہری نوٹسوں والی سرکار کہنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں ، عدالتوں اور شاہراہوں پر ہر شخص غیر محفوط ہو چکا ہے۔  علیم خان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کے عدالتی بیانات ضروری ہیں وہ شہباز کیلئے خطرے کا نشان ہے، باکسر کی گرفتاری کے بعد شہباز کا کچا چٹھا اورکیا دھرا سامنے آنے والا ہے۔ شہباز شریف بے رحم انسان ہے جو لا تعداد انسانوں کے قتل میں ملوث ہے۔

مزیدخبریں