(ملک اشرف) ہائیکورٹ میں داخلے سے قبل تلاشی کیوں لی گئی، وکیل نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار عموما تلاشی نہیں لیتے اور ناقص سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر نا خوشگوار واقع پیش آیا۔واضح رہے کہ آج سیشن کورٹ میں ایسا ہی نا خوشگوار واقع پیش آیا تھا جہاں ایک وکیل اسلحہ لے آیا جس کی مکمل تلاشی نہیں لی گئی تھی اور اس فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہو گئے تھے۔آج بھی ہائیکورٹ میں داخل ہوتے ہوئے وکیل کو پولیس اہلکار نے تلاشی کے لیئے روکا جس پر وکیل سیخ پا ہو گیا اور پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔
سٹی42 کو موصول ہوئی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار وکیل کو تلاشی لینے کیلئے روکتا ہے اور جس پر وکیل نے ہنگامہ آرائی کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔