سیاست اور سیاستدانوں کو گالی بنا دیا گیا: رانا ثناءاللہ

20 Feb, 2018 | 04:38 PM

Read more!

(قذافی بٹ) وزیر اعظم کے عدلیہ پر ریمارکس کے بعد پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ بھی بول پڑے، کہتے ہیں پنجاب میں بھی انتظامیہ پیدا شدہ صورتحال پر مفلوج ہے،  افسر فیصلے کرنے سے ڈرتے ہیں، اسمبلی میں تحریک استحقاق لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب میں بھی افسر فیصلے کرنے اور منصوبوں کی منظوری دینے سے ڈر رہے ہیں کہ عدالت نہ بلوا لے۔ ہم عدلیہ اور ججز کا احترام کرتے ہیں لیکن عدلیہ کی جانب سے ریمارکس والی صورتحال زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیسز میں ریمارکس کس آئین اور قانون کے تحت دیئے جارہے ہیں، سیاست اور سیاستدانوں کو گالی بنا دیا گیا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے  کہا  کہ اسمبلی میں عدلیہ کے ریمارکس جیسے معاملات میں تحریک التوا اور تحریک استحقاق بھی لائی جائے گی، بحث کا مطلب کسی کی توہین نہیں بلکہ بگاڑ کی طرف جاتے حالات کو ٹھیک کرنا ہے۔ بدقسمتی ہے کہ عدالتی کیسز میں ریمارکس سیاسی مخالفین اپنی مہم میں استعمال کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں