لاہور کے مارکنگ سینٹرز میں بچوں کو بلا کر پیپر حل کرانے کا انکشاف

20 Feb, 2018 | 04:34 PM

Read more!

(جنید ریاض) لاہور کے مارکنگ سینٹرز میں بچوں کو بلا کر پیپر حل کرانے کا انکشاف، پیپر حل کرانے میں ہیڈ ماسٹر، 8 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل، متعلقہ اساتذہ کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پانچویں اور آٹھویں جماعت کے مارکنگ سینٹرز میں پیپر چیک کرانے میں ناکام ہو گئی، ذرائع کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ میں بنائے گئے مارکنگ سینٹرزمیں بچوں کو بلا کر پیپر حل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پیپرز گورنمنٹ ایلمنٹری سکول جعفریہ کالونی کے بچوں کو حل کرایا گیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق ہیڈماسٹر حافظ عامر ، ناصر محمود، اعجاز الیاس ، ذکر اللہ ، گل زیب ، محمد اسلم ، ذوالفقارعلی ، شاہد علی اورچوکیداررانا محمود احمد پیپر حل کرانے میں ملوث تھے، جن کے خلاف نوٹس لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے، متعلقہ اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کیجائے گی۔

مزیدخبریں