(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اراکین اسمبلی کا اجلاس 22 فروری کو لاہور میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر 22 فروری کو لاہور آئیں گے، اپنے دورے کے دوران عمران خان اراکین اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سینیٹ انتخابات کے حوالے روابط کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی ممبر سازی مہم کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ عمران خان لاہور میں ختم نبوت کانفرنس کی بھی صدارت کریں گے۔